ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتّور: ماروتی وین اور آٹو رکشہ میں تصادم۔ آٹو ڈرائیور ہلاک۔ دو افراد زخمی

پتّور: ماروتی وین اور آٹو رکشہ میں تصادم۔ آٹو ڈرائیور ہلاک۔ دو افراد زخمی

Fri, 27 Jul 2018 11:20:10    S.O. News Service

پتور 27؍جولائی (ایس او نیوز)پتور تعلقہ کے کابکا علاقے میں ماروتی وین اور آٹو رکشہ میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور رکشہ میں موجود ڈرائیور کا بیٹا اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے رکشہ ڈرائیور کا نام پوریندرا بتایاجاتا ہے۔ ماروتی وین کی ٹکر لگنے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ حادثے وقت رکشہ میں پوریندرا کاآٹھویں جماعت کا طالب علم بیٹا اور ایک مسافردامودر(30سال) بھی موجود تھے ۔ ان دونوں کو زخموں کے علاج کے لئے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


Share: